لودھراں: اسسٹنٹ کمشنر لودھراں خواجہ محمد عمیر محمود نے تحصیل لودھراں میں بنائے گئے احساس کفالت پروگرام کے ڈسٹری بیوشن سنٹرز کا معائنہ کیا ۔

لودھراں: اسسٹنٹ کمشنر لودھراں خواجہ محمد عمیر محمود نے تحصیل لودھراں میں بنائے گئے احساس کفالت پروگرام کے ڈسٹری بیوشن سنٹرز کا معائنہ کیا ۔


لودھراں: آج ملک بھر میں احساس کفالت کی جولائ 2020 تا دسمبر 2020 کی قسط کی ادائیگیوں کا آغاز ہوگیا ہے.اسی سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر لودھراں خواجہ محمد عمیر محمود نے تحصیل لودھراں میں بنائے گئے احساس کفالت پروگرام کے ڈسٹری بیوشن سنٹرز گورنمنٹ کامرس کالج لودھراں, گورنمنٹ گرلز ہائی سکول قریشی والا اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول عبداللہ پور کا دورہ کیا. اسسٹنٹ کمشنر لودھراں نے سنٹرز پر اقدامات کا جائزہ لیا اور مزید بہتر انتظامات کی ہدایت کی. مزید ان کا یہ کہنا تھا کہ احساس کفالت پروگرام کی شفافیت اور حقدار تک حق پہنچانے میں کسی قسم کی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی.  اس پروگرام سے متعلق عوام کو کسی قسم کی مشکل یا پریشانی کا سامنا ہو تو اسسٹنٹ کمشنر لودھراں کی فیس بک گروپ میں شکایت درج کرا سکتے ہیں. 

No comments:

Post a Comment