لودھراں۔کہروڑپکا روڈ دھنوٹ کے قریب کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر ایک خاتون موقع پر جانبحق جبکہ تین بچوں سمیت 4 زخمی۔
لودھراں: کہروڑپکا روڈ پر دھنوٹ کے قریب تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار خاتون گزار بی بی موقع پر ہی جان بحق ہو گئی جبکہ اسکا خاوند عاشق سمیت تین بچے احمد عمر چھ سال ، کرن بی بی عمر آٹھ سال اور آمنہ بی بی عمر دس سال شدید زخمی ہوئے۔ حادثے کی اطلاع پر ریسکیو اہلکار پہنچ گئے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے حادثہ کار سوار کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا پولیس مصروف تفتیش ہے حادثے کا شکار خاندان بستی غریب آباد وارڈ نمبر 30 لودھراں کے رہائشی ہیں ۔
No comments:
Post a Comment