لودھراں: دریائے ستلج میں 10 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق ہوگیا
۔
لودھراں۔ گزشتہ روز دریائے ستلج میں کہروڑپکا کے نواحی علاقے دربار 22 شہیداں ڈیرہ جنڈ کے مقام پر 10 سالہ لڑکا محمد اکرم ولد محمد بلال جو بہاولپور کا رھائشی تھا دریا عبور کرتے ھوئے دریا میں ڈوب گیاجس کی اطلاع ملنے پر اسپیشل واٹر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا گزشتہ شام اندھیرے میں آپریشن روک دیا گیا تھا آج صبح آپریشن دوبارہ شروع کیا گیا 6 گھنٹے کے طویل ریسکیو آپریشن کے بعد ریسکیو ٹیم نے دریا میں ڈوبے لڑکے کی نعش تلاش کر لی۔ریسکیو ٹیم ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثہ کے حوالے کردی۔
No comments:
Post a Comment