لودھراں: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید محمد عباس شاہ کا گورنمنٹ کامرس کالج لودھراں میں بنائے گئے احساس کفالت سنٹرکا معائنہ

لودھراں: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید محمد عباس شاہ کا گورنمنٹ کامرس کالج لودھراں میں بنائے گئے احساس کفالت سنٹرکا معائنہ

 لودھراں: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید محمد عباس شاہ نے گورنمنٹ کامرس کالج لودھراں میں بنائے گئے احساس کفالت سنٹرکا معائنہ کیا۔انہوں نے امدادی رقم کے حصول کے لیے آئی ہوئی خواتین سے امداد کے حصول میں دشواری ودیگر مشکلات کے حوالے سے استفسار کیا۔ انہوں نے امداد کی وصولی کے لیے آئی ہوئی خواتین سے دریافت کیا کہ ان سے کسی بھی شکل میں کوئی رشوت تو طلب نہیں کی گئی ہے جس پر تمام خواتین نے کہا کہ امدادی رقوم کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی رشوت نہیں لی گئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید محمد عباس شاہ نے احساس کفالت مرکز میں خواتین کے بیٹھنے کے لیے سایہ دار جگہ اور پینے کے صاف و شفاف پانی کی فراہمی کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے اس موقع پر افسران کو ہدایت کی کہ امداد کی وصولی کے لئے آئے ہوئی خواتین کا چھ 6 فٹ کا فاصلہ برقرار رکھا جائے آئے ور ان کو کسی بھی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

No comments:

Post a Comment