لودھراں: یوتھ ونگ ضلع لودھراں کے صدر چوہدری ثقلین گجر ایڈووکیٹ نے اپنے گورننگ باڈی کے سے پہلا اجلاس کیا

لودھراں: یوتھ ونگ ضلع لودھراں کے صدر چوہدری ثقلین گجر ایڈووکیٹ نے اپنے گورننگ باڈی کے سے پہلا اجلاس کیا

 دنیاپور: یوتھ ونگ ضلع لودھراں کے صدر چوہدری ثقلین گجر ایڈووکیٹ نے اپنے گورننگ باڈی کے پہلے اجلاس سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہم ضلع لودھراں کے تمام نظریاتی ورکرز جو یوتھ ونگ کے ساتھ کئی سالوں سے جڑے ہیں،ان تمام ورکرز کو تحصیل اور یونین کونسل لیول سطح تک ذمہ داریاں دیں گے اور تمام ضلعی قائدین کو ساتھ لے کر چلنے کی ہدایت۔صدر ضلع لودھراں کے تمام خواہش مند افراد کیلئے اپنے بیانیہ میں کہا کہ مرکزی ہدایات کے مطابق تمام خواہش مند یوتھ کے نوجوان اپنی CVیوتھ کے پورٹل جا کر اپلائی کریں۔جس کا باقاعدہ آغاز 30-11-2020بروز سوموار کر دیا جائے گا۔جس کے تحت ایک صاف شفاف نظام کے ذریعے ہم تحصیل اور سٹی کی تنظیم سازی کریں گے۔تا کہ کسی بھی نظریتی ورکر کاحق تلف نہ ہو اور میرٹ پر تنظیم سازی کی جا سکے۔پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے ساتھ پنجاب کے صدر تیمور اسلام صاحب اور ان کی ٹیم ساؤتھ پنجاب نے مرکزی قیادت کی مشاورت سے ساؤتھ پنجاب کے 10اضلاع کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے۔ضلع لودھراں کے چوہدری ثقلین گجر ایڈووکیٹ صدر نامزد،نوٹیفیکیشن جاری۔گورننگ باڈی کے اجلاس میں ضلع لودھراں یوتھ ونگ کے آئندہ لائحہ عمل کے بارے میں بھی فیصلے کئے گئے۔اس اجلاس کی صدارت چوہدری ثقلین گجر ایڈووکیٹ صدریوتھ ونگ لودھراں،ضلعی جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ انجینئر عبدالرحمن،انفارمیشن سیکرٹری ملک شہباز آرائیں ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری عامر افضل،ایڈیشنل جنرل سیکرٹر ی چوہدری شاہد،نائب صدر چوہدری فرقان اور باقی تمام ضلعی عہدیداروں نے شرکت کی۔


No comments:

Post a Comment