لودھراں: جہانگیر خان ترین نے لودھراں پر مسلط وڈیروں چوروں اور لیٹروں سے نجات دلوائی۔ مہر محمد اکرم سیال۔ ن لیگ میں گزارے ہوئے چالیس سال اندھیروں میں گذارے۔ امجد اقبال جندارن۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز چک نمبر 100-ایم نصرت کالونی کی جندران فیملی نے ن لیگ سے چالیس سالہ رفاقت ختم کرکے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی مہر اکرم سیال (تحصیل صدر و سابق چیرمین) نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم اپنے قائد جناب جہانگیر خان ترین کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے لودھراں میں سیاست شروع کرکے نا صرف اہلیان لودھراں کو ملک بھر میں شناخت دلوائی بلکہ ہم پر گزشتہ چالیس سال سے مسلط لیٹروں ،رسہ گیروں تھانہ کلچر کی سیاست کرنے والوں سے نجات دلوائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ہمیشہ حق اور سچ کی سیاست کی ہے ۔ہم جندران فیملی کی امیدوں پر ہر ممکن پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ اس موقع پر امجد اقبال جندران نے اپنے خطاب میں کہا کہ ن لیگ کی رفاقت میں گزارے چالیس سال ہم نے اندھیروں میں گزارے۔ ہمارے بزرگ اور نوجوان روشنی کے متلاشی رہے۔ ہم نے پٹواری اور تھانہ کلچر کی سیاست میں زندگیاں گزاریں۔ انشااللہ عمران خان اور جہانگیرترین نے جس ویژن کی سیاست کا آغاز کیا ہے ہم انکے شانہ بشانہ کھڑا ہونگے۔ مہراکرم سیال لودھراں میں شرافت اور میرٹ کا دوسرا نام ہے۔ن لیگ چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولت اختیار کرنے والوں میں محمد عباس جندران،محمد امجد جندران،محمد پرویز جندران،محمد اقبال جندران،مہر محمد اسلم سبوانہ سیال اور نصرت کالونی کی تمام جندران برادری۔ اس موقع پر مہر محمد اشرف، سید باغ علی نقوی،ساجد انعام طور،چودہری محمد نوید،احمد شیر لودھرا، شہزاد لودھرا، مہر محمد اختر اور محند آفتاب موجود تھے۔

لودھراں: جہانگیر خان ترین نے لودھراں پر مسلط  وڈیروں چوروں اور لیٹروں سے نجات دلوائی۔ مہر محمد اکرم سیال۔

ن لیگ میں گزارے ہوئے چالیس سال اندھیروں میں گذارے۔ امجد اقبال جندارن۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز چک نمبر 100-ایم نصرت کالونی کی جندران فیملی نے ن لیگ سے چالیس سالہ رفاقت ختم کرکے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی مہر اکرم سیال (تحصیل صدر و سابق چیرمین) نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم اپنے قائد جناب جہانگیر خان ترین کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے لودھراں میں سیاست شروع کرکے نا صرف اہلیان لودھراں کو ملک بھر میں  شناخت دلوائی بلکہ ہم پر گزشتہ چالیس سال سے  مسلط لیٹروں ،رسہ گیروں تھانہ کلچر کی سیاست کرنے والوں سے نجات دلوائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ہمیشہ حق اور سچ کی سیاست کی ہے ۔ہم جندران فیملی کی امیدوں پر ہر ممکن پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ اس موقع پر امجد اقبال جندران نے اپنے خطاب میں کہا کہ ن لیگ کی رفاقت میں گزارے چالیس سال ہم نے اندھیروں میں گزارے۔ ہمارے بزرگ اور نوجوان روشنی کے متلاشی رہے۔ ہم نے پٹواری اور تھانہ کلچر کی سیاست میں زندگیاں گزاریں۔ انشااللہ عمران خان اور جہانگیرترین نے جس ویژن کی سیاست کا آغاز کیا ہے ہم انکے شانہ بشانہ کھڑا ہونگے۔ مہراکرم سیال لودھراں میں شرافت اور میرٹ کا دوسرا نام ہے۔ن لیگ چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں  شمولت اختیار کرنے والوں میں محمد عباس جندران،محمد امجد جندران،محمد پرویز جندران،محمد اقبال جندران،مہر محمد اسلم سبوانہ سیال اور نصرت کالونی کی تمام جندران برادری۔ اس موقع پر مہر محمد اشرف، سید باغ علی نقوی،ساجد انعام طور،چودہری محمد نوید،احمد شیر لودھرا، شہزاد لودھرا، مہر محمد اختر اور محند آفتاب موجود تھے۔

No comments:

Post a Comment