لودھراں: ضلع لودھراں میں حکومت پنجاب اور عالمی ادارہ صحت کے باہمی تعاون سےانسداد ٹائیفائیڈ کیلئے خصوصی مہم کا انعقاد


لودھراں: ضلع لودھراں میں حکومت پنجاب اور عالمی ادارہ صحت کے باہمی تعاون سےانسداد ٹائیفائیڈ کیلئے خصوصی مہم کا انعقاد


لودھراں :ضلع لودھراں میں حکومت پنجاب اور عالمی ادارہ صحت کے باہمی تعاون سےانسداد ٹائیفائیڈ کیلئے خصوصی مہم کا انعقاد آئندہ سال کے آغاز سے کیا جائے گا۔ انسداد ٹائیفائیڈمہم کا باقاعدہ آغاز یکم فروری 2021سے ہوگا جو 13فروری 2021تک جاری رہے گی۔ مہم کے دوران 9ماہ سے 15سال تک کی عمر کے ایک لاکھ 3ہزار263بچوں کو  انسداد ٹائفائیڈ ویکسین کے ٹیکے لگائے جائیں گے ۔ دو سال یا دو سال سے کم عمر کے بچوں کو دائیں کولہے پر جبکہ دو سال سے بڑے، 15سال تک کی عمر کے بچوں کو دائیں بازو میں گوشت کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔ انسداد ٹائیفائیڈکے حوالے سے جائزہ اجلاس ڈپٹی کمشنر عمران قریشی کی زیرصدارت ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ ڈاکٹرز نے مہم باے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ انسداد ٹائیفائیڈ کے اہداف کا 42فیصد حصہ شہری آبادی پر مشتمل ہے۔ انہوں نے بتایاکہ بچوں کوٹیکے لگانے کیلئے تربیت یافتہ اور ماہر عملہ تعینات کیا جائے گاجن کی مانیٹرنگ کیلئے خصوصی طوپر ڈاکٹرز موجود ہونگے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ انسداد ٹائیفائیڈمہم میں محکمہ ریسکیو1122سے بھی مدد لی جائے گی،1122 کی ایمبولینسز متعلقہ علاقوں میں پٹرولنگ پر تعینات ہونگی۔ اجلاس کو بتایا گیاکہ کسی بھی قسم کے ری ایکشن کے علاج معالجہ کیلئے ماہرین ڈاکٹرز ٹیم بھی تعینات ہو گی۔ اجلاس کو بتایا گیاکہ آبادی میں ٹائیفائیڈسے متاثرہ کیسز کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہیے جن کے سد باب کیلئے حکومت پنجاب اور عالمی ادارہ صحت ٹھوس اقدامات کر رہاہے۔ اجلاس کو بتایا گیاکہ ٹائیفائیڈکے کیسز بڑھنے کی  بڑی وجہ ٹائیفائیڈ کا مکمل علاج نہ کرنا یا مقررہ معیار کے مطابق علاج کیلئے مقررہ مدت کے مطابق دوا نہ لینا اور مقررہ مقدار سے کم ادویات لینا ہے۔ اجلاس میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ ڈاکٹرز نے بتایا کہ انسداد ٹائیفائیڈکے ٹیکوں کے ذریعے ویکسین لگانے سے مرض کا مکمل اور مستند علاج معالجہ ممکن ہوگا۔

No comments:

Post a Comment