لودھراں : ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی لودھراں سے تعلق رکھنے والی تائیکوانڈو کھیل کی خاتون نیشنل چیمپئن شازیہ فیض سے خصوصی ملاقات۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ازوبا عظیم، ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز نعمان مسعود خان ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ساجد محمود بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے شازیہ فیض کو پندرویں کورین ایمبیسیڈر نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ 2022 میں براونز میڈل حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں شرکت اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر شازیہ فیض کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا اور اعزازی میڈل پہنایا گیا۔ شازیہ فیض نے دو الگ کیٹیگریز میں براونز میڈل جیت کر ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے۔ پندرویں کورین ایمبیسیڈر نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ 2022 میں کل 12 ٹیموں نے حصہ لیا تھا اور یہ چیمپئن شپ 21 سے 25 جولائی تک راولپنڈی میں منعقد کی گئی تھی۔ شازیہ فیض کا تعلق لودھراں سے ہے اور وہ لودھراں ہی میں رہائش پذیر ہیں ۔ شازیہ فیض تائیکوانڈو کھیل کے حوالے سے لڑکیوں میں کھیل کے فروغ کے لیے مسلسل سرگرم ہیں ۔ وہ مقامی سکولز میں لڑکیوں کو تائیکوانڈو کی کوچنگ بھی دیتی ہیں ۔ انہوں نے تائیکوانڈو کھیل کا آغاز ضمیر تائیکوانڈو کلب لودھراں سے کیا ہے۔ اب وہ ملکی سطح پر تائیکوانڈو کے کھیل میں پاکستان فضائیہ کی نمائندگی کرتی ہیں۔ وہ نومبر میں منعقد ہونے والے تائیکوانڈو کے مقابلوں G2 تائیکوانڈو انٹرنیشنل ایونٹ میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتی ہیں ۔
لودھراں: اسسٹنٹ کمشنر لودھراں خواجہ محمد عمیر محمود نے آج صبح اراضی ریکارڈ سنٹر راجہ پور کا اچانک دورہ ۔
لودھراں: اسسٹنٹ کمشنر لودھراں خواجہ محمد عمیر محمود نے آج صبح اراضی ریکارڈ سنٹر راجہ پور کا اچانک دورہ ۔
لودھراں: اسسٹنٹ کمشنر لودھراں خواجہ محمد عمیر محمود نے آج صبح اراضی ریکارڈ سنٹر راجہ پور کا اچانک دورہ کیا.. سائلین سے انکے مسائل کا پوچھا اور اراضی ریکارڈ سنٹر راجہ پور سے متعلق مسائل کے بارے میں فیڈ بیک لیا. انچارج اراضی ریکارڈ سنٹر راجہ پور کو ڈیوٹی پر موجود نہ ہونے پر فوری شوکاز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا.
لودھراں: جہانگیر خان ترین نے لودھراں پر مسلط وڈیروں چوروں اور لیٹروں سے نجات دلوائی۔ مہر محمد اکرم سیال۔ ن لیگ میں گزارے ہوئے چالیس سال اندھیروں میں گذارے۔ امجد اقبال جندارن۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز چک نمبر 100-ایم نصرت کالونی کی جندران فیملی نے ن لیگ سے چالیس سالہ رفاقت ختم کرکے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی مہر اکرم سیال (تحصیل صدر و سابق چیرمین) نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم اپنے قائد جناب جہانگیر خان ترین کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے لودھراں میں سیاست شروع کرکے نا صرف اہلیان لودھراں کو ملک بھر میں شناخت دلوائی بلکہ ہم پر گزشتہ چالیس سال سے مسلط لیٹروں ،رسہ گیروں تھانہ کلچر کی سیاست کرنے والوں سے نجات دلوائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ہمیشہ حق اور سچ کی سیاست کی ہے ۔ہم جندران فیملی کی امیدوں پر ہر ممکن پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ اس موقع پر امجد اقبال جندران نے اپنے خطاب میں کہا کہ ن لیگ کی رفاقت میں گزارے چالیس سال ہم نے اندھیروں میں گزارے۔ ہمارے بزرگ اور نوجوان روشنی کے متلاشی رہے۔ ہم نے پٹواری اور تھانہ کلچر کی سیاست میں زندگیاں گزاریں۔ انشااللہ عمران خان اور جہانگیرترین نے جس ویژن کی سیاست کا آغاز کیا ہے ہم انکے شانہ بشانہ کھڑا ہونگے۔ مہراکرم سیال لودھراں میں شرافت اور میرٹ کا دوسرا نام ہے۔ن لیگ چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولت اختیار کرنے والوں میں محمد عباس جندران،محمد امجد جندران،محمد پرویز جندران،محمد اقبال جندران،مہر محمد اسلم سبوانہ سیال اور نصرت کالونی کی تمام جندران برادری۔ اس موقع پر مہر محمد اشرف، سید باغ علی نقوی،ساجد انعام طور،چودہری محمد نوید،احمد شیر لودھرا، شہزاد لودھرا، مہر محمد اختر اور محند آفتاب موجود تھے۔
لودھراں: جہانگیر خان ترین نے لودھراں پر مسلط وڈیروں چوروں اور لیٹروں سے نجات دلوائی۔ مہر محمد اکرم سیال۔
ن لیگ میں گزارے ہوئے چالیس سال اندھیروں میں گذارے۔ امجد اقبال جندارن۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز چک نمبر 100-ایم نصرت کالونی کی جندران فیملی نے ن لیگ سے چالیس سالہ رفاقت ختم کرکے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی مہر اکرم سیال (تحصیل صدر و سابق چیرمین) نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم اپنے قائد جناب جہانگیر خان ترین کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے لودھراں میں سیاست شروع کرکے نا صرف اہلیان لودھراں کو ملک بھر میں شناخت دلوائی بلکہ ہم پر گزشتہ چالیس سال سے مسلط لیٹروں ،رسہ گیروں تھانہ کلچر کی سیاست کرنے والوں سے نجات دلوائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ہمیشہ حق اور سچ کی سیاست کی ہے ۔ہم جندران فیملی کی امیدوں پر ہر ممکن پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ اس موقع پر امجد اقبال جندران نے اپنے خطاب میں کہا کہ ن لیگ کی رفاقت میں گزارے چالیس سال ہم نے اندھیروں میں گزارے۔ ہمارے بزرگ اور نوجوان روشنی کے متلاشی رہے۔ ہم نے پٹواری اور تھانہ کلچر کی سیاست میں زندگیاں گزاریں۔ انشااللہ عمران خان اور جہانگیرترین نے جس ویژن کی سیاست کا آغاز کیا ہے ہم انکے شانہ بشانہ کھڑا ہونگے۔ مہراکرم سیال لودھراں میں شرافت اور میرٹ کا دوسرا نام ہے۔ن لیگ چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولت اختیار کرنے والوں میں محمد عباس جندران،محمد امجد جندران،محمد پرویز جندران،محمد اقبال جندران،مہر محمد اسلم سبوانہ سیال اور نصرت کالونی کی تمام جندران برادری۔ اس موقع پر مہر محمد اشرف، سید باغ علی نقوی،ساجد انعام طور،چودہری محمد نوید،احمد شیر لودھرا، شہزاد لودھرا، مہر محمد اختر اور محند آفتاب موجود تھے۔
لودھراں: اسسٹنٹ کمشنر لودھراں خواجہ محمد عمیر محمود نے تحصیل لودھراں میں بنائے گئے احساس کفالت پروگرام کے ڈسٹری بیوشن سنٹرز کا معائنہ کیا ۔
لودھراں: اسسٹنٹ کمشنر لودھراں خواجہ محمد عمیر محمود نے تحصیل لودھراں میں بنائے گئے احساس کفالت پروگرام کے ڈسٹری بیوشن سنٹرز کا معائنہ کیا ۔
لودھراں: آج ملک بھر میں احساس کفالت کی جولائ 2020 تا دسمبر 2020 کی قسط کی ادائیگیوں کا آغاز ہوگیا ہے.اسی سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر لودھراں خواجہ محمد عمیر محمود نے تحصیل لودھراں میں بنائے گئے احساس کفالت پروگرام کے ڈسٹری بیوشن سنٹرز گورنمنٹ کامرس کالج لودھراں, گورنمنٹ گرلز ہائی سکول قریشی والا اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول عبداللہ پور کا دورہ کیا. اسسٹنٹ کمشنر لودھراں نے سنٹرز پر اقدامات کا جائزہ لیا اور مزید بہتر انتظامات کی ہدایت کی. مزید ان کا یہ کہنا تھا کہ احساس کفالت پروگرام کی شفافیت اور حقدار تک حق پہنچانے میں کسی قسم کی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی. اس پروگرام سے متعلق عوام کو کسی قسم کی مشکل یا پریشانی کا سامنا ہو تو اسسٹنٹ کمشنر لودھراں کی فیس بک گروپ میں شکایت درج کرا سکتے ہیں.
لودھراں: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید محمد عباس شاہ کا گورنمنٹ کامرس کالج لودھراں میں بنائے گئے احساس کفالت سنٹرکا معائنہ
لودھراں: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید محمد عباس شاہ کا گورنمنٹ کامرس کالج لودھراں میں بنائے گئے احساس کفالت سنٹرکا معائنہ
لودھراں: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید محمد عباس شاہ نے گورنمنٹ کامرس کالج لودھراں میں بنائے گئے احساس کفالت سنٹرکا معائنہ کیا۔انہوں نے امدادی رقم کے حصول کے لیے آئی ہوئی خواتین سے امداد کے حصول میں دشواری ودیگر مشکلات کے حوالے سے استفسار کیا۔ انہوں نے امداد کی وصولی کے لیے آئی ہوئی خواتین سے دریافت کیا کہ ان سے کسی بھی شکل میں کوئی رشوت تو طلب نہیں کی گئی ہے جس پر تمام خواتین نے کہا کہ امدادی رقوم کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی رشوت نہیں لی گئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید محمد عباس شاہ نے احساس کفالت مرکز میں خواتین کے بیٹھنے کے لیے سایہ دار جگہ اور پینے کے صاف و شفاف پانی کی فراہمی کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے اس موقع پر افسران کو ہدایت کی کہ امداد کی وصولی کے لئے آئے ہوئی خواتین کا چھ 6 فٹ کا فاصلہ برقرار رکھا جائے آئے ور ان کو کسی بھی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
لودھراں: یوتھ ونگ ضلع لودھراں کے صدر چوہدری ثقلین گجر ایڈووکیٹ نے اپنے گورننگ باڈی کے سے پہلا اجلاس کیا
لودھراں: یوتھ ونگ ضلع لودھراں کے صدر چوہدری ثقلین گجر ایڈووکیٹ نے اپنے گورننگ باڈی کے سے پہلا اجلاس کیا
دنیاپور: یوتھ ونگ ضلع لودھراں کے صدر چوہدری ثقلین گجر ایڈووکیٹ نے اپنے گورننگ باڈی کے پہلے اجلاس سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہم ضلع لودھراں کے تمام نظریاتی ورکرز جو یوتھ ونگ کے ساتھ کئی سالوں سے جڑے ہیں،ان تمام ورکرز کو تحصیل اور یونین کونسل لیول سطح تک ذمہ داریاں دیں گے اور تمام ضلعی قائدین کو ساتھ لے کر چلنے کی ہدایت۔صدر ضلع لودھراں کے تمام خواہش مند افراد کیلئے اپنے بیانیہ میں کہا کہ مرکزی ہدایات کے مطابق تمام خواہش مند یوتھ کے نوجوان اپنی CVیوتھ کے پورٹل جا کر اپلائی کریں۔جس کا باقاعدہ آغاز 30-11-2020بروز سوموار کر دیا جائے گا۔جس کے تحت ایک صاف شفاف نظام کے ذریعے ہم تحصیل اور سٹی کی تنظیم سازی کریں گے۔تا کہ کسی بھی نظریتی ورکر کاحق تلف نہ ہو اور میرٹ پر تنظیم سازی کی جا سکے۔پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے ساتھ پنجاب کے صدر تیمور اسلام صاحب اور ان کی ٹیم ساؤتھ پنجاب نے مرکزی قیادت کی مشاورت سے ساؤتھ پنجاب کے 10اضلاع کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے۔ضلع لودھراں کے چوہدری ثقلین گجر ایڈووکیٹ صدر نامزد،نوٹیفیکیشن جاری۔گورننگ باڈی کے اجلاس میں ضلع لودھراں یوتھ ونگ کے آئندہ لائحہ عمل کے بارے میں بھی فیصلے کئے گئے۔اس اجلاس کی صدارت چوہدری ثقلین گجر ایڈووکیٹ صدریوتھ ونگ لودھراں،ضلعی جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ انجینئر عبدالرحمن،انفارمیشن سیکرٹری ملک شہباز آرائیں ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری عامر افضل،ایڈیشنل جنرل سیکرٹر ی چوہدری شاہد،نائب صدر چوہدری فرقان اور باقی تمام ضلعی عہدیداروں نے شرکت کی۔
لودھراں۔کہروڑپکا روڈ دھنوٹ کے قریب کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر ایک خاتون موقع پر جانبحق جبکہ تین بچوں سمیت 4 زخمی۔
لودھراں۔کہروڑپکا روڈ دھنوٹ کے قریب کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر ایک خاتون موقع پر جانبحق جبکہ تین بچوں سمیت 4 زخمی۔
لودھراں: کہروڑپکا روڈ پر دھنوٹ کے قریب تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار خاتون گزار بی بی موقع پر ہی جان بحق ہو گئی جبکہ اسکا خاوند عاشق سمیت تین بچے احمد عمر چھ سال ، کرن بی بی عمر آٹھ سال اور آمنہ بی بی عمر دس سال شدید زخمی ہوئے۔ حادثے کی اطلاع پر ریسکیو اہلکار پہنچ گئے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے حادثہ کار سوار کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا پولیس مصروف تفتیش ہے حادثے کا شکار خاندان بستی غریب آباد وارڈ نمبر 30 لودھراں کے رہائشی ہیں ۔